جتوئی ‘ آپریشن ضرب آہن میں شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

جتوئی ‘ آپریشن ضرب آہن میں شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

جتوئی ( نامہ نگار ) تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن جتوئی کے زیر اہتمام پاک آرمی اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی جنہوں نے کچا آپریشن ضرب آہن کو بااسلوب طریقے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

سے پایہء تکمیل تک پہنچایا ۔ساتھ میں ضرب آہن آپریشن میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔صدر کرکٹ ایسوسی ایشن جتوئی فرخ توفیق جوئیہ نے کہا کہ ہم ضرب آہن میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے جانثاروں کی عظیم قربانی پر سلام پیش کرتے ہیں۔ ریلی کا آغاز کوڑے خان پارک سے کیا گیا ، ریلی شہر کے مختلف چوراہوں ہائی سکول چوک ، حسینی چوک ، نوریہ فریدیہ چوک اور میلاد چوک سے گزرتے ہوئے پارک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر