خانیوال ‘ 105 کنال سرکاری اراضی پر مافیا قابض ‘ انتظامیہ خاموش تماشائی

خانیوال ‘ 105 کنال سرکاری اراضی پر مافیا قابض ‘ انتظامیہ خاموش تماشائی

خانیوال (بیورونیوز )خانیوال شہر کے ساتھ ملحقہ رہائشی آبادی کے ساتھ بستی نظام آباد ٹبہ پر 105 کنال سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین سرگرم ہوگئے ۔ کروڑوں روپے مالیت سرکاری اراضی پر شکیل عرف عیلہ ڈان اپنی بیوی اور نسیم عبدالجبار گجر اپنے کارندوں کے لوگوں کو 10 لاکھ روپے لیکر پلاٹوں پر (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

قبضہ کروارہے ہیں ۔ جبکہ چار دیواری کی تعمیر بھی شروع کردی ۔علاقہ کے کونسلر حاجی دلبر ،رانا خلیل نے موقع پرپہنچ کر ان لوگوں کو روکنا چاہا تو انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کردی ‘ جس پر اہل علاقہ نے قبضہ مافیا کے خلاف ڈی سی او خانیول کو درخواستیں گزاری اور صورحال سے کیا قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی ۔ کونسلرز حاجی دلبر اور رانا خلیل عرف خیلو نے وزیر اعلیٰ سمیت آئی پنجاب کو درخواستیں گزارتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خانیوال شہر کے نجی جنرل سٹو ر پر ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم بھی اس علاقہ سے گرفتار ہوئے تھے اور اب تو اس علاقہ میں منشیات فروشوں نے اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ علاقہ کے معززین کونسلر حاجی دلبر ،رانا خلیل احمد ،رانا کاشف ،رانا جاوید ،سلمان گل ،فیصل گل ،چوہدری عبدالستار جٹ ،طارق گھمن ،حاجی رشید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قبضہ مافیا گروہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

قبضہ مافیا

مزید : ملتان صفحہ آخر