تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری سے بچانے کیلئے بجلی چوری پر قابو پایا جائے ‘ خورشید احمد خان

تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری سے بچانے کیلئے بجلی چوری پر قابو پایا جائے ‘ ...

ملتان(نمائندہ پاکستان)ہائیڈروورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خا ن نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پرائیوٹائزیشن سے بچانے کے لیے بجلی چوری پر قابو پایا جائے ،(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

بجلی کمپنیوں کے ملازمین غیر معمولی کارکردگی کامظاہرہ کریں،عالمی اداروں کو بجلی چوری پر گہری تشویش ہے اور یہی نجکاری پر زور دینے کی سب سے بڑی وجہ ہے،ملازمین اور افسر بجلی چوروں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں وفاقی و صوبائی حکومتیں واپڈا ملازمین کو تحفظ فراہم کریں رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ابھی سے حکمت عملی تیار کرلیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر