ٹمبر مارکیٹ میں فرنیچر گودام میں آتشزدگی‘ بھاری مالیتی لکڑی راکھ بن گئی

ٹمبر مارکیٹ میں فرنیچر گودام میں آتشزدگی‘ بھاری مالیتی لکڑی راکھ بن گئی

ملتان(کرائم رپورٹر)ٹمبر مارکیٹ میں فرنیچرکے گوداموں میں آگ لگ گئی۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی،بتایا جاتا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں واقع فرنیچر کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،جس نے وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کے لکڑی کے سامان (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

جس میں فرنیچر اور قیمتی لکڑی شامل ہے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیااور آہستہ آہستہ دیگر گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے بلند شعلے دیکھ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کیے تاہم اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ کی تیزی دیکھتے فائر بریگیٖڈ کو مزید گاڑیاں لانے کیلئے کہا گیا ۔جس پر8گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر