افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر شیلنگ ، میجر سمیت 2اہلکار زخمی

افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر شیلنگ ، میجر سمیت 2اہلکار زخمی

غلنئی (آن لائن) افغانستان سے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائر کیے گئے مارٹر گولوں سے ایک میجر اور حولدار زخمی ہو گئے۔سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں بازائی تحصیل میں چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق مارٹر گولوں سے زیارت چیک پوسٹ کو ساڑھے 4 بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔مارٹر گولوں کے حملوں میں زخمی ہونے والوں میں میجر فرخ اور حوالدار عمران خان شا مل ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیاگیا۔خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں بھی ایک اہلکارجا ں بحق ہوا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے مقامی مشران اور سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ داوازئی کے علاقے پنڈیالی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے 12 گھر اور 10 دکانیں بھی منہدم کیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول