انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات ،امیدواروں کورول نمبر سلپ جاری

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات ،امیدواروں کورول نمبر سلپ جاری

لاہور(خبر نگار)صوبے بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات سال 2016ء کے لئے امیدواروں کورول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں،جس کے تحت تعلیمی بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات سال 2016ء پارٹ ٹو 7مئی سے شروع ہوں گے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی پنجاب بورڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد نصراللہ ورک نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ تعلیمی بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات سال 2016ء پارٹ ٹو 7مئی سے شروع ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام 7مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات ہیں ایک لاکھ 52ہزار 968امیدوار شرکت کر رہے ہیں اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2016 کے سلسلہ میں رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئیں۔ امیدواران (73252 طلباء اور 79716 طالبات) شرکت کر رہے ہیں۔ امیدواران کی سہولت کے لیے لاہور بورڈ کی حدود میں 490 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔ضلع قصور 65 ، ننکانہ صاحب 30، شیخوپورہ 54، لاہور مفصل 38 جبکہ لاہور لوکل میں 300 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔حکومت پنجاب ، محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق امتحانی نظام کو شفاف اور بوٹی مافیا کے خاتمہ کے لیے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جائے گی جس کے لیے موبائل انسپکٹرز، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز، موبائل سکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔ جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی انسپکشن رپورٹس مہیا کریں گے۔ تمام انسپکشن ٹیموں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بورڈ انتظامیہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ پرائیویٹ امیدواران اپنی رولنمبر سلپس لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدواران رولنمبر سلپس کے حصول کے لیے اپنے متعلقہ کالج سے رابطہ کر کے رول نمبرز سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔

رول نمبر سلپ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر