منتخب بلدیاتی کونسلران کا کوئی پُر سان حال نہیں،فضل ربی

منتخب بلدیاتی کونسلران کا کوئی پُر سان حال نہیں،فضل ربی

صوابی(بیورورپورٹ)منتخب بلدیاتی کونسلران کا کوئی پُر سان حال نہیں عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ابھی تک ناکام ہے حکومت کا یہی رویہ رہا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کااظہار ناظم یو سی سپین کانی نمبر2جان افسر ، جنرل کونسلرز فضل ربی ، حسن محمد ، شاکر اللہ ، مطلب خان، طفیل اور خواتین ممبر شبانہ نوشاد نے ایک تحریری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یوسی میں بے پناہ مسائل ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں بلدیاتی نظام سے وابستہ عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہے ابھی تک نہ ہمیں اختیارات دیئے گئے نہ ہی کوئی فنڈز صوبائی وزیر بلدیاتی عنایت اللہ فوری طور پر اس کا نوٹس لے کر ہمیں ہمارے حقوق دیں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائینگے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر