کونسلر اتحاد ٹوپی صدارت پر انتشار کا شکار

کونسلر اتحاد ٹوپی صدارت پر انتشار کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوپی (نامہ نگار) کونسلر اتحاد ٹوپی صدارت پر انتشار کا شکار ، اتحاد کو ہر حال میں بر قرار رکھنے جب کہ متنا زعہ صدر کی صدارت ہر گز قبول نہیں کریں گے ، انتخابات دوبارہ کرایا جائے کونسلروں کا موقف ، جمہوری طریقے سے منتخب ہوا ہوں صدارت کسی صورت چھوڑنے والا نہیں ، متنازعہ صدر تفصیلات کے مطابق اتحاد کونسلر ٹوپی کا ہنگامہ خیز اجلاس اتحاد کے دفتر میں خانزادہ کی زیر صدارت منقعد ہوا جس میں نظامت کی فرائض محمد عارف نے ادا کی ہے۔ کاروائی کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اجلاس میں ڈھائی درجن سے زیادہ ناظمین نائب ناظمین اور کونسلرز جن میں ولیج کونسل نمبر ۱ شرقی ٹوپی کے ناظم ملک نیاز محمد، نائب ناظم عبدالرحمان ، کونسلر ذوالفقار خان، شمے، وغیرہ ولیج کونسل نمبر2 شرقی ٹوپی کے ناظم عبدالکریم عر ف منے، نائب ناظم ظاہر شاہ کونسلران محمد آمین ، جمشید خان ، عبدالوحید ، فضل محمد ، عدنان خان وغیرہ اور ولیج کونسل نمبر3شرقی ٹوپی کے سلیم بہادر جبکہ ولیج کونسل نمبر2 ٹوپی غربی کے ناظم عبدالحلیم قریشی ، کونسلرز طارق سئیر امجد آمین ، فر مان بہادر ، وغیرہ اور ویلج کونسل نمبر1اور 2غربی ٹوپی سے اسد خان،ظہیر خان، محمد اکرام،امجد خان، عمر حیات اور دیگر شامل تھے اجلاس میں شرکاء کی اکثریت نے کچھ دنوں قبل ایک موقر جریدہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب نے کونسلروں کو اعتماد میں لئے بغیر اپنے آپ کو اتحاد کونسلر کا صدر شو کیا ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ دبئی شادی ہال میں کونسلروں کا جو اجلاس ہوا تھا اس میں ملک نیاز محمد اور عبدالرحمان کا نام رابطہ کمیٹی کیلئے بذریعہ ٹاس نکل آیا تھا اس وقت فیصلہ ہوا تھا کہ کابینہ کی تشکیل تمام کونسلروں کی مو جود گی میں باقاعدہ جمہوری طریقے سے عمل میں لایا جائے گا جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس صاحب نے بذریع اخبار اپنے آپ کو اتحاد کونسلر کا صدر ظاہر کیا ہے جو کہ ان فیصلوں سے مکمل رو گردانی ہے ہم اتحاد کونسلر کو ہر حال میں بر قرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں مگر مزکورہ شخص کی صدارت اس کی غیر کانونی اور غیر اخلاقی کر دار کی وجہ سے ہر گز قبول کرنے کو تیا ر نہیں جب تک وہ باقاعدہ جمہوری طریقے سے منتخب نہ ہوں جبکہ دوسری طرف متنا زعہ شخص کا موقف ہے کہ میں باقاعدہ جمہوری طریقے سے منتخب ہو کر آیا ہوں صدارت چھوڑنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ۔