سندھ حکومت کے وفد کا جر من آٹو مو با ئل کمپنی اوڈی کا دورہ

سندھ حکومت کے وفد کا جر من آٹو مو با ئل کمپنی اوڈی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن کی قیا دت میں سندھ حکومت کے وفد نے اتوارکو جر منی کی ریا ست بو یر یا کے شہر انگلسٹیڈ میں ما یہ ناز جر من آٹو مو با ئل کمپنی اوڈی کے دفتر اور پلا نٹ کا دورہ کیا اور سندھ میں آٹو مو با ئل ،گا ڑیو ں اور موٹر سا ئیکلو ں کی مینو فیکچرنگ اور ما حول دو ست گا ڑیو ں کی تیا ر ی کے لئے کمپنی کی پیشہ وارا نہ قا بلیت اور ٹیکنا لو جی کے تبا دلے پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا ۔وا ضح رہے کہ سندھ حکومت کے وفد میں سر کا ر ی محکمو ں کے سر برا ہو ں کے ساتھ ساتھ بز نس کمیو نٹی کی سر کر دہ شخصیا ت بھی شا مل ہیں ۔اس مو قع پر سندھ حکومت کے وفد کو ایک بریفنگ کے دورا ن بتا یا گیا کہ اوڈی آٹو مو با ئل مینو فیکچرر ،ڈیزا ئنر،انجینئر نگ اور لگژر ی گا ڑیا ں بنا نے والی کمپنی ہے اور کمپنی کی گا ڑیو ں کے دنیا بھر میں ما نگ کے تقا ضوں کو پو را کر نے کے لئے کمپنی نے مختلف ملکوں ہنگری ،اٹلی ،بیلجئم ،سلو واکیہ ،اسپین ،رو سی ،انڈیا ،چین ،انڈونیشیا ،برا زیل ،میکسیکو ،تھا ئی لینڈ میں بھی کا ر خا نے لگا ئے ہیں ۔چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے کمپنی کے معیا ر اور تیکنیکی مہا ر ت کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت آٹو مو با ئل سیکٹر میں ٹریننگ ،مینو فیکچررنگ اور ما ر کیٹنگ کے ضمن میں کمپنی کے ساتھ پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ اور سر ما یہ کا ر ی و تعا ون کے دیگر موا قعو ں کو بڑھا نے کے لئے ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں سندھ میں 4اسپیشل اکنا مک زونز بنا ئے گئے ہیں جبکہ سندھ انٹر پرا ئز ڈیو لپمنٹ فنڈ کئی سر ما یہ کا ر ی کو پر کشش تر غیبا ت دے رہا ہے ۔سندھ حکومت کے وفد میں ایڈیشنل چیف سیکر یٹری پلا ننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ محمد وسیم ،سیکریٹری خزا نہ سہیل را جپو ت ،سیکریٹری توا نا ئی آغا وا صف عبا س ،ڈائریکٹر ایس بی آئی ابرا ر احمد شیخ اور سندھ سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیو نٹی کی نما یا ں شخصیا ت شا مل ہیں ۔