لنڈیکوتل ،دریائے کابل میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

لنڈیکوتل ،دریائے کابل میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے علاقہ کم شلمان دریائے کابل میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،سرکاری زرائع سر کاری زرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے شخیل مل کا رہائشی نوجوان عبدالوھاب ولد صابر اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے دور افتادہ علاقہ کم شلمان گئے تھے جہاں پر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا وہاں پر موجود غوطہ خوروں نے نکال کر ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ پہلے سے جاں بحق ہو گیا تھا واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دریائے کابل جہاں پر لوگ پکنک مناتے ہیں اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہاتے ہیں کئی لوگوں کو نگل لئے ہیں جو اب خونی ڈھنڈ سے مشہور ہو گیا ہے اس لئے اب لوگ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں یہاں نہانے پر پابندی عائد کی جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر