نوازشریف نے کمیشن کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے،شہاب الدین

نوازشریف نے کمیشن کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے،شہاب الدین

باجوڑایجنسی( نمائندہ خصوصی) نوازشریف نے کمیشن کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔شہاب الدین خان ۔ لوگ بہتان تراشی کی انتہا تک پہنچ گئے ، کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ کمیشن کو فراہم کرے ۔ فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اپنے آپ اوراپنے خاندان کو ایک بار پھر احتساب کے لئے پیش کرکے ملک ترقی دشمن عناصر کے منہ بند اور پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بنائے جانے والے کمیشن کو فراہم کرے جو لوگ بہتا ن تراشی کی انتہا تک پہنچ چکے ہیں وہ پاکستانی عوام کے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کی شفافیت کی انتہابھی دیکھ لیں ۔ ان خیالات کااظہار کا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے چیف جسٹس آف پاکستان کو پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے خط لکھنے کے اعلان کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہاب الدین خان نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تھی جنہوں نے من گھڑت الزامات کو پانامہ لیکس کو بنیاد بناکر وزیر اعظم پاکستان کیساتھ منسلک کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر