نواز شریف نے خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کردیا ، امتیاز شیخ

نواز شریف نے خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کردیا ، امتیاز شیخ

شکارپور( نامہ نگار ) وزیر اعظم کے خصوصی معاون فنگشنل لیگ کے رہنما ایم پی اے امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے اپنے خاندان سمیت خود کو احتساب کے حوالے کیا ہے جنہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر تحقیقات کروانے کی گذارش کی ہے اب ان لوگوں کا جو الزام تراشی کرتے تھے ان کا مطالبا پورا ہوگیا ہے اب واویلا کرنا اور عوام کو گمراہ کرنے کا جواز نہیں وزیر اعظم کے بعد باقی دیگر لوگوں کو بھی اپنے آپ کو احتساب کے حوالے کرنا چاہیے کیونکہ عوام کرپشن سے پاک ملک کو دیکھنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو شیخ ہاؤس پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کی ، امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ گرینڈ الائینس والے اپنے یوسی نہیں جیت سکتے تو وہ کیا تبدیلی لائیں گے مایوسوں سب اکٹھے ہوکر اپنے سیاسی جیاپے کے لیے واویلا کرنے کا کوئی جواز نہیں جن کا تعلقہ سطح پر تنظیم سازی نہ بنی ہو تو وہ کیسے سیاسی قوت کہلواتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سچائی سے ملک اور قوم کی خدمت کررہا ہے ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام قابل تعریف ہیں کرپشن سے پاک معاشرے کو کرنے کے لیے جو انہوں نے قدم اٹھائے ہیں ملک کی عوام ان کی تعریف کررہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق میئر اور چیئرمین کی الیکشن سے پہلے دو ہفتوں کے اندر سندھ حکومت کو قانون سازی کے لیے کہا گیا ہے مگر ہمارے بات ہمارے سامنے نہیں آئی ہوسکتا ہے کہ وہ تیاری کررہے ہوں پہلے بھی انہوں نے جلد بازی کرکے قانون سازی کی جس کا نتیجہ یہ نکالا کہ 8 ماہ نظام پیچھے دکھیل گیا اور منتخب نمائندے فارگ بیٹھے رہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر