کوہاٹ ریل بحالی کیلئے مشترکہ کوشش کرنا ہو بگی ، ضیاء اللہ بنگش

کوہاٹ ریل بحالی کیلئے مشترکہ کوشش کرنا ہو بگی ، ضیاء اللہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ ریل بحالی کے لیے سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام پارٹیوں اور عوام کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی کاروان عمل کے اس احتجاج کو سٹیشن سے بڑھا کر مین شاہراہوں تک لانا ہو گا تاکہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے کاروان عمل کے زیر اہتمام کوھاٹ ریلوے سٹیشن پر کوھاٹ ریل بحالی کے لیے ایک پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے دو دفعہ صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کروایا وفاقی وزیر ریلوے سے بھی ملاقات کی کاروان عمل بھی تقریباً ڈیڑھ سال سے سٹیشن پر مظاہرہ کر رہی ہے لیکن وفاقی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اس لیے ضروری ہے کہ احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے پنڈی روڈ کو بلاک کیا جائے اور مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں خوشحال گڑھ پل بند کرنے سے بھی دریغ نہ کیا جائے انہوں نے کوھاٹ کی عوام سے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی کاروان عمل کے سلیم الطاف نے کہا کہ ریلوے کے وزیر ٹریک کی حالت زار کا ذکر کرتے ہیں جبکہ محکمہ خسارے کا رونا روتا ہے محکمہ اور وزیر کے موقف میں بہت فرق ہے انہوں نے کہا کہ ریل بحالی تک یہ احتجاج جاری رہے گا اور اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نسیم آفریدی‘ ناظم حاجی رحیم‘ ناظم شعیب‘ ناظم شاکر و دیگر موجود تھے۔