بھون روڈ چکوال سے ایک بڑا قافلہ پی ٹی آئی جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آبادروانہ ہوا

بھون روڈ چکوال سے ایک بڑا قافلہ پی ٹی آئی جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام ...

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے بیسویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے علی ناصر بھٹی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی قیادت میں ایک بڑاقافلہ بھون روڈ چکوال سے اتوار کو بعد دوپہر روانہ ہوا۔ کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران اور ہم ملک بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتے بلکسر انٹر چینج کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ اس موقع پر علی ناصر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ اپنی کرپشن کا شریف خاندان نے خود اعتراف کر لیا ہے۔ لہٰذا وززیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔اس موقع پر مختلف وارڈز سے کونسلروں کی سرپرستی میں چھوٹے چھوٹے جلوس چوہدری علی ناصر بھٹی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں پر ایک بڑے جلسے کی شکل بن گئی ، بعد ازاں ایک بڑا قافلہ اسلام آباد کیلئے ان کی رہائشگاہ سے روانہ ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر