ملکوٹ کے علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،اہلیان علاقہ

ملکوٹ کے علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،اہلیان علاقہ

مری(نمائندہ پاکستان)مری سے ملحقہ کے،پی،کے کے علاقے ملکوٹ کی ممتاز شخصیات عاشق عباسی، شیر دل عباسی اور سکندر عباسی نے مری پریس کلب رجسٹرڈ کو بتایا کہ ہمارا علاقہ آج کل کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی عوامی نمائندوں کی غفلت کے باعث بہت پیچھے ہے علاقے میں نہ ہی کوئی بہتر تعلیمی ادادہ نہ ہسپتال نہ مواصلات کا نظام اور کوئی میگا پروجیکٹ بھی نہیں ہے ناجانے کیوں آج کل کے ترقی یافتہ دور میں جان بوجھ کر نہیں بنیادی سہولیات سے دور رکھا ہوا ہے اور اب حالیہ لینڈ سلائیڈنگ نے اس علاقے میں ہولناک بتاہی مچا دی ہے عوام ملکوٹ کھلے آسمان تلے اور اپنے عزیز واقارب کے گھروں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے موجودہ علاقے کے ایم،این،اے ڈاکٹر اظہر جدون اور ایم،پی،اے سر دار فرید خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں میں بھی عوامی نمائندوں نے اتنا نہیں کیا کہ لینڈ سیلائیڈ نگ زدہ اس علاقہ کا دورہ کریں یا اگر ان کے پاس غریب عوام کیلئے وقت نہیں کو سروے ٹیم ہمارے علاقے ملکوٹ میں روانہ کریں ہمارے منتخب نمائندے صرف جنرل الیکشن میں ہی نظر آتے ہیں اور ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے سفید پوش اور سادہ لوگوں کو سبز باغ دکھا کر ووٹیں لیکر پانچ سال کیلئے غائب ہو جانے کے بعد اقتدار کے مزے لیتے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کے،پی،کے اور مسلم لیک نواز کے ایم،پی،اے کے بارے میں بتایا کہ ان کی ہمارے علاقے میں کارکردگی صفر ہے اور اگر آئندہ ملکوٹ سے ووٹ کی امید رکھنا چاہتے ہیں تو فوری علاقے کا دورہ کر کے بے گھر افراد کی مشکل کی اس گھڑی میں مدد کریں اور علاقے میں تعلیمی ادارے،ہسپتال اور بنیادی سہولیات مہیا کریں ورنہ آئندہ ووٹ کی امید بھی نہ رکھیں یاد رہے کہ سابق گورنر کے،پی۔کے سردار مہتاب خان عباسی کا یہ آبائی حلقہ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر