صحافی قلم کے ذریعے عوام کے مسائل اور مشکلات اجاگر کریں،داؤد درانی

صحافی قلم کے ذریعے عوام کے مسائل اور مشکلات اجاگر کریں،داؤد درانی

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) چارسدہ پریس کلب کے صدر داؤد درانی نے کہا ہے کہ صحافی قلم کے ذریعے عوام کے مسائل اور مشکلات اجاگر کریں۔ ۔ضلع بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر منظم و متفق کرانا مشن ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چارسدہ پریس کلب کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چارسدہ پریس کلب سے وابستہ صحافی اپنے کر دار اور عمل سے پریس کلب کی ترجمانی بہترین انداز میں کریں تاکہ صحافت جیسے مقدس پیشے پر عوام کا اعتماد بحال رہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چارسدہ کے صحافیوں میں سالہا سال سے پائی جانے والی احساس محرومی کو دور کرانے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے ۔ اس موقع پر پریس کلب کے کابینہ ،گورننگ باڈی اور دیگر ممبران کفایت اللہ یوسفزئی ،اشفاق احمد عمر زئی ،سراج علی ، نصر اللہ خٹک ،سیف اللہ جان ،فضل وہاب ،عدنان علی شاہ ،سعید خان ،خافظ وزیر محمد ،سرتاج خان ،سبز علی خان ترین ،واجد علی آفریدی ،واجد علی ،ناصر علی شاہ ، سید علی شاہ ، ذلان خان ،نیاز گل ،سلمان شاہ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اجلاس میں موجود صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چارسدہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے چارسدہ کے عوام کیلئے ہر قسم خدمات سر انجام دینگے ۔ جنرل باڈی کے اجلاس میں متفقہ فیصلے کے مطابق بعض ناراض ارکان کے تحفظات دور کرانے کیلئے واجد علی آفریدی اور سبز علی خان ترین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر