عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں: چانڈیو

عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں: چانڈیو
عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں: چانڈیو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو  کاکہنا ہے کہ پتہ نہیں رائیونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کردیا اور اگر وہ سندھ آنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کرلیں۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے  ہوئے مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی اداکار روز نیا مشورہ دیتے ہیں اور پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے ان کا رخ تبدیل کردیا، لگتا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے ڈری ہے نہ ڈرے گی تاہم عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کراچی