جلسے مسترد کرنے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:ندیم نصرت

جلسے مسترد کرنے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:ندیم نصرت
جلسے مسترد کرنے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:ندیم نصرت

  

لندن،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہےکہ ضمیرفروشوں کے جلسے کومسترد کرنے پر سندھ خصوصاً کراچی کے حق پرست عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لندن سے جاری بیان میں کہا کہ عوام نے تمام تر دباؤ کومستردکرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں آنے والے ضمیرفروشوں کی پارٹی اور ان کے جلسے کومستردکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے مثالی اتحادسے پھرثابت کردیاہے کہ ان کااتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور ریاستی جبر کا کوئی حربہ عوام کو ایم کیو ایم کے قائد اور تحریک سے دورنہیں کرسکتا۔

مزید : کراچی