درخت کاٹنے پر ریٹائرڈفوجی کے ہاتھوں سگے بھائیوں سمیت خاندان کے 4 افراد قتل

درخت کاٹنے پر ریٹائرڈفوجی کے ہاتھوں سگے بھائیوں سمیت خاندان کے 4 افراد قتل
درخت کاٹنے پر ریٹائرڈفوجی کے ہاتھوں سگے بھائیوں سمیت خاندان کے 4 افراد قتل

  

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک میں موروثی اراضی سے درخت کاٹنے پر ریٹائرڈ فوجی نے اپنے دوبھائیوں اور دو بھتیجوں کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔

مقامی میڈیاکے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ میں ارشد نامی ریٹائرڈ فوجی نے موروثی اراضی سے درخت کاٹنے پر اپنے سگے بھائیوں کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے دو بھائی محبوب عالم اور  اعجاز عالم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ بھتیجے مزمل اعجاز اور حمزہ اعجاز دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے خرم شہزاد اور ناہید اختر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ سے طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال میں بھجوا دیا گیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق ملزم ارشد رٹائرڈ فوجی ہے جو دانش سکول جنڈ میں بطورسیکیورٹی گارڈ ملازمت کررہا تھا۔

مزید : اٹک