آفریدی نے مدینہ منورہ میں پریمیئر ٹی 20 لیگ کا افتتاح کردیا

آفریدی نے مدینہ منورہ میں پریمیئر ٹی 20 لیگ کا افتتاح کردیا
آفریدی نے مدینہ منورہ میں پریمیئر ٹی 20 لیگ کا افتتاح کردیا

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مدینة النبی ﷺ میں پریمیئر ٹی 20 لیگ کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعدوہ ہفتہ کے روز مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جس کے بعد انہوں نے اتوار کی شام پریمیئر ٹی 20 لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

واضح رہے کہ پریمیئر ٹی 20 لیگ سعودی عرب کی ڈومیسٹک کرکٹ لیگ ہے جس میں ملک بھر کے تمام کرکٹ کلب حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : کھیل