پی ٹی آئی کی سندھ میں ’کرپشن مٹاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ سندھ میں کرپشن کے خلاف ’کرپشن مٹاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کرپشن کے خلاف ’کرپشن مٹاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم 26 اپریل کو منگل کے روز شروع ہوگی جو 30 اپریل تک جاری رہے گی ۔مہم کے دوران 26 اپریل کو کراچی سے شکار پور تک مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ چیئرمین عمران خان سکھر سے رحیم یار خان تک ریلی کی قیادت کریں گے۔