راجن پور سکیورٹی فورسز کا کچہ جمال میں سرچ آپریشن 4 ڈاکوگرفتار مورچے تباہ

راجن پور سکیورٹی فورسز کا کچہ جمال میں سرچ آپریشن 4 ڈاکوگرفتار مورچے تباہ
راجن پور سکیورٹی فورسز کا کچہ جمال میں سرچ آپریشن 4 ڈاکوگرفتار مورچے تباہ

  

راجن پور(ویب ڈیسک) چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن 27 ویں روز بھی جاری رہا اور ابھی تک اپنے منطقی انجام کو نہیں پہنچ سکا جبکہ اس کو شروع ہوئے 27 روز ہو چکے ہیں۔کچے کے علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ ہے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے وقفے وقفے سے کارروائی جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جزیزہ نما کچہ جمال پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 4 ڈاکوﺅں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جزیزہ سے اسلحہ بھی برآمد چھوٹو گینگ وجرائم پیشہ افراد کی جانب سے بنائے گئے مورچے تباہ کردیئے گئے۔ جزیزہ نما کچہ جمال ٹو میں سکیورٹی فورسز نے داخل ہوکر پوزیشن مستحکم بنالی سرچ آپریشن جاری ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کچہ جمال اور کچہ جمال ٹو کی دن بھر نگرانی کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ جزیزہ نما کچہ جمال پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد کچہ جمال ٹو میں سکیورٹی فورسز نے داخل ہوکر اس جزیزہ کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ اس جزیزہ کچہ جمال ٹو میں بھی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی جانب سے ان جزیروں کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے دوران آپریشن میں شامل ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کرتے رہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور جلد کچہ کے علاقہ میں دیگر جزیروں کا کنٹرول بھی حاصل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ دریں اثناءکچہ کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں شامل ایلیٹ فورس کے دستوں کو واپس بلوا لیا گیا۔کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن ضرب آہن میں پولیس کے کردار کو مزید محدود کردیا گیا شریک پولیس اہلکاروں کو دوبارہ پولیس چوکیوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ کچہ کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے 24 کے قریب چوکیاں بنائی گئی ہیں جن پر تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علی والی سے نامہ نگار کے مطابق علی پور کے کچے کے علاقہ جات میں آرمی پہنچ گئی۔دریائی علاقہ جات اور دریائی چوکیوں کا وزٹ کیا۔ پاک آرمی نے تحصیل علی پور کے کچے کے علاقہ جات میں جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ اس پر عمل درآمد کے سلسلہ میں گذشتہ روز آرمی کے فوجی جوانوں نے آفیسران کے ہمراہ سرکل پولیس علی پور کے کچے کے علاقہ جات سے ملحقہ تھانہ جات کا وزٹ کیا اور ان سے کچے کے علاقہ جات میں دریائی بیلٹ میں موجود جرائم پیشہ افراد کی کمین گاہوں اور جنگلات کے نقشہ جات و دیگر معلو مات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق کچے کے علاقوں میں موجود متعدد گینگز کے 100 سے زائد ڈاکو اور اشتہاری ملزمان ہتھیارڈالنے کے بجائے مزاحمت کر رہے ہیں۔ کچے کے علاقوں بنگلہ اچھا ، سونمیانی ، مورو ، شاہ والی، سلیم آبادمیں ڈاکووں اوراشتہاری ملزمان کیخلاف آپریشن ضرب آہن کا 27 واں دن ہے۔

مزید : راجن پور