پنجاب میں پرائمری کے بعد 7 ہزار مڈل و ہائی سکول بھی نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں پرائمری کے بعد 7 ہزار مڈل و ہائی سکول بھی نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا ...
پنجاب میں پرائمری کے بعد 7 ہزار مڈل و ہائی سکول بھی نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ

  

راولپنڈی (صباح نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 5 ہزار پرائمری سکولوں کی نجکاری کے بعد ہائی اور مڈل سکول بھی نجی شعبے کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے مڈل اور ہائی سکول نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 7ہزار مڈل اور ہائی سکول نجی شعبے کے حوالے کئے جائیں گے، ان سکولوں کی اراضی اور عمارت بھی نجی شعبہ کی ملکیت میں جائے گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے تحت مڈل اور ہائی سکولوں کی نجکاری موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شروع کی جائے گی، پہلے مرحلہ میں ایسے مڈل اور ہائی سکول نجی شعبہ کے سپرد کئے جارہے ہیں جن میں طلبہ طالبات کی تعداد کم یا مڈل اور میٹرک کے طلبا کی کامیابی کا تناسب 30فیصد سے کم ہے۔

مزید : راولپنڈی