سورن سنگھ قتل کیس،ن لیگی نائب تحصیل ناظم سہولت کاربنے،ڈی آئی جی مالا کنڈ

سورن سنگھ قتل کیس،ن لیگی نائب تحصیل ناظم سہولت کاربنے،ڈی آئی جی مالا کنڈ
سورن سنگھ قتل کیس،ن لیگی نائب تحصیل ناظم سہولت کاربنے،ڈی آئی جی مالا کنڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرما کارکن اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مقتول مشیر سورن سنگھ کے قتل کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی۔انہیں ٹکٹ نہ ملنے پر ایک اور اقلیتی شخصیت نے انہیں قتل کرایا۔
ڈ ی آئی مالا کنڈ آزاد خان نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ سورن سنگھ کو بلدیو کمار نے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ نہ ملنے پر سورن سنگھ کو قتل کرایا۔آزاد خان نے بتایا کہ تحریک طالبان نے سورن سنگھ نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے ۔ان کے قتل میں ملوث 6افراد گرفتار کیئے ہیں جنہوںنے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔ملزموں سے تحقیقا ت میں انکشاف ہوا ہے کہ سورن سنگھ کو مروانے والا شخص بلدیو کمار ہے جبکہ ن لیگ کے نائب تحصیل نائب ناظم محمد عالم نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

بلدیو کمار الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن اس کے بجائے سورن سنگھ کو ٹکٹ مل گیا جس کا اسے بےحد رنج تھا۔بلدیو کمار نے اپنا راستہ صاف کرنے کیلئے ن لیگ کے محمد عالم کی مدد سے ایک اجرتی قاتل کا مختار کا انتظام کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ اجرتی قاتل اورمحمد عالم کے درمیان پرانا تعلق تھا۔محمد عالم نے اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے قاتلوںکو بلایا۔انہوں نے بتایا کہ محمد عالم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

آزاد خان نے کہا گرفتار 6افراد نے جرم کا اعتراف جرم کر لیا ہے قبل ازیں ٹی ٹی پی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی جو کہ حقائق کے برعکس ہے۔انہوں نے کہاقتل کا مقدمہ سورن کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیاہے،جلد ہی اس معاملہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ سورن سنگھ سکیورٹی نہیں لیتے تھے۔

واضح رہے کہ22اپریل کو شام سات بجے پی ٹی آئی رہنما کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کانشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تھا۔جن کی گزشتہ روز آخری رسومات ادا کی گئیں۔