ترک صدر کی توہین کے الزام میں ہالینڈ کی صحافی گرفتار
انقرہ (ویب ڈیسک) ہالینڈ کی صحافی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف ٹویٹس کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایبرو عمر نے نیدرلینڈ کے اخبار ڈچ میٹرو کے لیے ایک کالم لکھا تھا جس میں انہوں نے ترک صدر کی جانب سے مخالفین پر سختی کی تنقید کی تھی۔2014 ءکے بعد سے ترک حکام نے 1800 سے زائد صحافیوں پر صدر اردوغان کی توہین کے الزام میں مقدمات دائر کیے ہیں۔