قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے خلاف احتجاج

قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے خلاف احتجاج
قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے خلاف احتجاج

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلی قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں ڈیپارٹمنٹس سے کھیلنے واکے کھلاڑیوں، دوسرے صوبوں کی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کرنے سمیت زائد العمر کھلاڑیوں کی شمولیت پر مختلف کھیلوں میں ٹیموں نے تحریری احتجاج ریکارڈ کرادئیے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چار روزہ ایونٹ کے دوسرے روز نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں اسلام آباد کی مینز ہاکی ٹیم نے پروفیشنل کھلاڑی بلوچستان کی ٹیم سے کھلانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنا احتجاج آرگنائزنگ کمیٹی کو تحریری طور پر جمع کروادیا اور موقف اختایر کیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے قوائد و ضوابط کے تحت کسی بھی محکمہ سے کھیلنے والا کھلاڑی اس گیمز میں شرکت کا اہل نہیں جس کے باوجود بلوچستان کی ٹیم نے مختلف محکموں سے کھیلنے والے پروفیشنل کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ سندھ اور خیبر پختونخوا کی ویمن فٹ بال کے کھلاڑیوں نے گلگت بلتستان کی ٹیم میں محکمہ کی کھلاڑی شامل کرنے اور اسلام آباد سے لڑکیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

مزید : اسلام آباد