عمران کے جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی، ایک لڑکی روپڑی

عمران کے جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی، ایک لڑکی روپڑی
عمران کے جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی، ایک لڑکی روپڑی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے موقع پر بدنظمی عروج پر رہی، ایک خاتون سے اس حد تک بدتمیزی کی گئی کہ وہ جلسہ گاہ میں رونے لگ گئی جسے بڑی مشکل سے وہاں پی ٹی آئی کے حفاظتی دستے میں شامل نوجوانوں نے انہیں رش سے نکالا۔ اس کے علاوہ کے پی کے سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے جلسہ گاہ کے گرد قائم حفاظتی دیواریں توڑ دیں اور جلسہ گاہ میں داخل ہوگئی۔ دریں اثناءکارکنان ناچتے گاتے آپس میں الجھ پڑے، وفاقی پولیس نے بروقت ایکشن لیکر معاملہ ختم کرادیا۔

مزید : اسلام آباد