ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب
ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 11 روز قبل اغواءہونے والے 8 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کرواکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ایس ایس پی آپریشنز عرفان اللہ خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا، ڈی ایس پی فیکٹری ایریا ملک محمد خالد، ایس ایچ او فیکٹری ایریا سب انسپکٹر ندیم انجم، ایس ایچ او سرگودھا روڈ سب انسپکٹر ارم رضا، ایس ایچ او سمن آباد سب انسپکٹر خلیل گھمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 13/04/16 کی صبح مدعیہ ارم منیر کے بیٹے احمد منیر بعمر 8 سال کو رکشہ ڈرائیور سکول چھوڑنے جارہا تھا کہ تین کار سواروں نے اغوا کرلیا۔ بچے کے اغوا کے 24 گھنٹے بعد اغواءکاروں نے مدعیہ ارم منیر کو دوبارہ کال کرکے ایک کروڑ تاوان کی رقم طلب کی جس پر اغوا کاروں کو 19 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کردی گئی۔ مقرر کردہ پولیس سپیشل ٹیم نے ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشن حاصل کی اور ملزمان کی ریکی شروع کردی۔ بالآخر پولیس نے شب و روز محنت کرکے احمد منیر مغوی کو بازیاب کرلیا۔ تاوان کی حاصل شدہ رقم 17 لاکھ 50 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے۔ مغوی 8 سالہ بچہ احمد منیر کا اغوا ان کے ہمسایوں نے صرف مغوی کی والدہ سے ذاتی رنجش کی بنا پر کروایا۔

مزید : فیصل آباد