وزیراعظم مستعفی ہوں، عمران کے گرد بھی ٹیکس چور ہیں: جمشید دستی

وزیراعظم مستعفی ہوں، عمران کے گرد بھی ٹیکس چور ہیں: جمشید دستی
وزیراعظم مستعفی ہوں، عمران کے گرد بھی ٹیکس چور ہیں: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈ یسک) عوامیر اج پارٹی کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں، کمیشن کو مکمل احتساب کا اختیار ہونا چاہیے۔ عمران خان کے اردگرد بھی کرپٹ اور ٹیکس چور ہیں، قرضے معاف کرانے ووالوں، ٹیکس چوروں، بیورو کریٹس، عدلیہ اور سیاستدانوں سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔ فوج نے احتساب کا عمل خود اپنے سے شروع کرکے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کی گرفتاری فوج کا کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی عوامی مہم رابطہ شروع کررہے ہیں جس میں روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دیں گے، ایک گھنٹہ بوٹ پالش کریں گے اور غریب عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ جمشید دستنی نے کاہ کہ عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کی کرپشن پر پردہ نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی بہت جلد کرپشن کے خلاف قومی اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتال کرے گی۔

مزید :

ملتان -