پھول نگر میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افراد قتل،لاہورسے لڑکی کی نعش برآمد

پھول نگر میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افراد قتل،لاہورسے لڑکی کی نعش برآمد
پھول نگر میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افراد قتل،لاہورسے لڑکی کی نعش برآمد

  

لاہور(یوا ین پی)پھول نگر کے نواح میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا گیا۔واقعہ پھول نگر کے قریب گاؤں نتھے خالصہ میں پیش آیا۔دوسری طرف لاہور میں ایک گھر سے نوجوان لڑکی کی نعش ملی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا نام ریحانہ بی بی اور مرد کا نام ندیم ہے۔ لڑکی کے والدین نے ناجائز تعلقات کے شبے میں دونوں کو قتل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لارنس روڈ سے ملنے والی لڑکی کا نام فاطمہ ہے اس کے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی نے گولی مارکر خود کشی کی ہے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ اسے والدین کے بیان پر شک ہے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔لاہور کے علاقے نصیر آباد میں ایک شخص نے پھندا لگاکر خودکشی کر لی،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی۔پولیس کے مطابق تیس سالہ بشارت نے گلے میں پھندا ڈاکر کمرے کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بشارت کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اس کی نعش کو باہر نکالا۔بشارت پاک پتن کا رہائشی تھا اور نصیر آباد کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔پولیس نے بشارت کے ورثا کو مطلع کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی۔

مزید : جرم و انصاف