وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ نے ایان علی کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا

وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ نے ایان علی کو ...
وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ نے ایان علی کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کے خلاف ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی زیر صدارت دو رکنی بینچ نے وزارت داخلہ کے خلاف ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرنام نکال کر دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا، وزارت داخلہ حکام نے میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ عدالت کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایان علی نے بین الاقوامی معاہدے کر رکھے ہیں، وہ نہ گئیں تو دس ملین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا، عدالت ہائیکورٹ کو یہ معاملہ ایک ہفتے میں نمٹانے کی ہدایات جاری کرے۔
اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے لئے اس بات کی اہمیت نہیں ہے کہ درخواست گزار کون ہے، ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ نے دیا اس لئے بہتر ہے کہ آپ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ نے اس معاملے پر جلد سے جلد فیصلہ سنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ ایان علی نے ای سی ایل میںنام شامل کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ذرائع کے مطابق عدالت نے توہین عدالت پر ایان علی کی دوسری درخواست خارج کر دی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -