پانامالیکس:حکومت نے مخالفین سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے لرلی

پانامالیکس:حکومت نے مخالفین سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے لرلی
پانامالیکس:حکومت نے مخالفین سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے لرلی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس پر اپوزیشن کی جانب سے سخت موقف کے بعد حکومت نے بھی سخت قدم اٹھالیااور مخالفین کیخلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیاگیا۔حکومت نے اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی۔

نجی ٹی وی 92نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت نے مخالفین سے رعائت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و¿ں کی مالی تفصیلات جمع کرنا شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وں کے کرپشن کے معاملا ت کو عام کرنے کے بعد عدالتی کمیشن کے آغاز پر ہی کمیشن کو پیش کردیا جائے گا۔نجی ٹی و ی کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا نشانہ عمران اور ان کے قریبی ساتھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں شریف خاندان کے ذکر پر اپوزیشن خصوصاتحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالتی کمیشن کے مطالبہ اور بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکیوں کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ کو کمیشن کی تشکیل کیلئے خط لکھ دیا ہے۔لیکن خط کے ٹی او آرز پر اپوزیشن تاحال معترض ہے۔

مزید : قومی