احتساب قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں: خواجہ آصف

احتساب قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں: خواجہ آصف
احتساب قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعطم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر کے مثال قائم کر دی، پاناما لیکس پر اپوزیشن کو اب شورمچانے کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی عوام کے 126 دن ضائع کئے اور اب رائیونڈ کے گھیراﺅ کی بات کر رہے ہیں، ان کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے قانون میں ترمیم پر غور کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ احتساب کے عمل سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں، عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا قوم سے انتقام لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ”اے ٹی ایم مشینوں “ کا احتساب ہونے سے گھبرا رہے ہیں، کمیشن کی ٹی آراوز میں ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کا پورا انتظام موجود ہے۔ صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ دھرنے والے پہلے بھی نامراد رہے اور اب بھی نامراد ہی رہیں گے، عمران خان صرف وزیراعظم بننے کیلئے پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔ ن لیگی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں ترک کر دیں کیونکہ الزام خان کی سیاست کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

مزید :

سیالکوٹ -