پاکستان کپ: آج اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

پاکستان کپ: آج اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
پاکستان کپ: آج اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ میں آج اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔

پاکستان کپ میں اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت مصباح الحق جبکہ پنجاب کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں۔ مصباح الیون اس ٹورنامنٹ میں 2 میچ کھیل کر ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ شعیب ملک کی ٹیم اب تک فتح کا مزہ چکھنے میں ناکام ہے اور 2 میچ کھیل کر کوئی بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

مزید : کھیل