کوٹری میں ایک گھر سے ماں،بیٹی اوربیٹے کی لاشیں برآمد
جامشورو(یوا ین پی)جامشوروکے علاقے کوٹری میں ایک گھر سے3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں ماں،بیٹی اوربیٹاشامل ہیں۔ایس ایس پی جامشوروطارق ولایت کے مطابق کوٹری کے علاقے دریاآبادکالونی میں واقع ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔مرنیوالوں میں والدہ عظمت مرزا،بیٹی فرزانہ اور بیٹامرزا جعفر شامل ہیں۔پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی طورپرقتل گھریلو تنازع معلوم ہوتاہے اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔

