امریکہ نائن الیون رپورٹ کے خفیہ صفحات ریلیز کیلئے تیار

امریکہ نائن الیون رپورٹ کے خفیہ صفحات ریلیز کیلئے تیار
امریکہ نائن الیون رپورٹ کے خفیہ صفحات ریلیز کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)اوباما انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے سے متعلق کانگریس کی انکوائری رپورٹ کے 28 صفحات پر مشتمل خفیہ باب جاری کیے جانے کا امکان ہے ٗجس میں حملہ آوروں کے سعودی عرب سے ممکنہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ دستاویزات کیپٹل کے تہہ خانے میں ایک نہایت محفوظ کمرے میں رکھی گئی ہیں ٗجس میں نائن الیون ہائی جیکرز کو امریکہ میں مخصوص غیر ملکی مدد کے حوالے سے کانگریس کی مشترکہ انکوائری کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات شامل ہیں۔مذکورہ پینل کے شریک چیئرمین اور فلوریڈا سے ڈیموکریٹک کے سابق سینیٹر بوب گراہم اور دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ 28 صفحات میں سعودی عرب پر شبہ ظاہر کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ انتظامی عہدیدار نے انھیں بتایا کہ انٹیلی جنس افسران اگلے چند ہفتوں میں اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا اس رپورٹ کا کم ازکم یہ حصہ ریلیز کرنا ہے۔کانگریس کی مشترکہ انکوائری کمیٹی اور نائن الیون کمیشن کے رکن ٹم روئمر نے جو مذکورہ خفیہ باب کو 3 مرتبہ پڑھ چکے ہیں ان 28 صفحات کو پولیس کی ابتدائی رپورٹ قرار دیا۔روئمر کے مطابق رپورٹ میں الزامات تھے شواہد کی رپورٹس تھیں ٗہائی جیکرز کے حوالے سے ثبوت تھے کہ وہ امریکہ میں کن لوگوں سے ملے، اس میں ہر طرح کی مختلف معلومات تھیں جن کا نائن الیون کمیشن کو جائزہ لینے اور تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔