عمران خان قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ،پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنائینگے: وینا ملک

عمران خان قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ،پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم ...
عمران خان قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ،پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنائینگے: وینا ملک

  

لاہور( این این آئی) معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں ،عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ۔ ایک شوہر اسد خٹک کے ہمراہ انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا ہے اور یہی ان کی بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اب معلوم ہوا ہے کہ انکے ٹیکسوں کا پیسہ ان کی فلاح و بہبودکی بجائے چند خاندانوں کی ترقی کے لئے خرچ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ ہے ،ہم بھی پی ٹی آئی کے جلسوں میں شریک ہو کر ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔اسد خٹک نے کہا کہ میں نے عمران خان کیلئے ایک نیا گانا تیار کیا ہے جو ان سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ۔

مزید : لاہور