موٹروے پر بس حادثہ نوجوان ہوسٹس کی جان لے گیا‎

موٹروے پر بس حادثہ نوجوان ہوسٹس کی جان لے گیا‎
موٹروے پر بس حادثہ نوجوان ہوسٹس کی جان لے گیا‎

  

بھیرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث سڑک کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق ہو گئی جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھیرہ کے قریب بس نمبر LES-722 کا ٹائر پھٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ سڑکے سے اتر گئی اور کنارے پر نصب بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی ۔ حادثے میں 22 سالہ بس ہوسٹس انساءجاں بحق ہو گئی جبکہ عدنان اور عظیم نامی مسافر سمیت دیگر کئی مسافر زخمی بھی ہوئے۔

ڈی ایس پی موٹروے عامر جاوید نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق خاتون ہوسٹس کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا۔

مزید : سرگودھا