دبئی پولیس کے موبائل تھانے کے پہلے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات جاری

دبئی پولیس کے موبائل تھانے کے پہلے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات جاری
دبئی پولیس کے موبائل تھانے کے پہلے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات جاری

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس کے المراقبات کے علاقے میں موبائل پولیس تھانے کے پہلے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس کے موبائل تھانے نے اپنے دائرہ حدود میں آنے والے علاقے المراقبات میں اپنے آغاز کے پہلے ہفتے میں ضابطہ اخلاق پر بہتری سے عملدرآمد کرنے پر 103سرٹیفیکیٹ جاری کئے ۔

متحدہ عرب امارات میں ملازم کو تنخواہ نہ دینے پر کمپنی کو 17کروڑ روپے جرمانہ ، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

موبائل پولیس تھانے کی پہلے ہفتے کی کارکردگی میں 12معمولی حادثات، جرائم سے جڑی 15انکوائریاں ، چھ باﺅنس چیکس کی رپورٹس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تین افراد کو جرمانے ، گمشدہ اشیاءکے دو سرٹیفیکیٹ اور ایک نائٹ ورک پرمٹ بھی اس کی اپنے آغاز کے پہلے ہفتے کی کارکردگی میں شامل ہے ۔

اسرائیل نے فلسطینی بچی کو 2ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا

دبئی پولیس کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سہولت کا مقصد پولیس کی خدمات کمیونٹی کے قریب تر لانا ہے ۔ دبئی پولیس کا موبائل پولیس تھانہ بزرگ اور معذور شہریوں کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچانے کی خدمات بھی فراہم کر رہا ہے ۔

مزید : عرب دنیا