سعودی عرب میں ’سینما گھر‘دوبارہ کھولے جانے کا امکان

سعودی عرب میں ’سینما گھر‘دوبارہ کھولے جانے کا امکان
سعودی عرب میں ’سینما گھر‘دوبارہ کھولے جانے کا امکان

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہری ایک بار پھر سے سینما گھروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سینما کمپنیوں کو پھر سے سینما گھر کھولنے کی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے ۔کئی سالوں پہلے اسلام پسندوں اور سماجی مخالفت کے باعث سعودی عرب میں سینما گھر بند کر دیئے گئے تھے ۔

متحدہ عرب امارات میں ملازم کو تنخواہ نہ دینے پر کمپنی کو 17کروڑ روپے جرمانہ ، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سعودی کلچر اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی نے مقامی اخبار صدا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”جلد ہی سعودی عرب میں سینما گھر دوبارہ کھولے جائیں گے …فیصلہ کرنے کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں نہیں لیکن معاشرے میں رونما تبدیلیوں کے باعث سینما گھروں کو دوبارہ کھولا جائیگااور حقیقت میں یہ مذہب سے متصادم نہیں “۔

اسرائیل نے فلسطینی بچی کو 2ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا

سلطان البازی نے مزید بتایا کہ ”معاشرہ بدل رہا ہے،دورِ حاضرریاست میں رونما حقیقی تبدیلیوں کا گواہ ہے “۔انہوں نے کہا ” میرا یقین ہے کہ سینما گھروں کا دوبارہ کھولا جانا ان تبدیلیوں کا حصہ ہے “۔

مزید : تفریح