سعودی کسٹمز حکام نے بحرین سے آنیوالی گاڑی میں کم سن بچے کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم گرفتار

سعودی کسٹمز حکام نے بحرین سے آنیوالی گاڑی میں کم سن بچے کو سمگل کرنے کی کوشش ...
سعودی کسٹمز حکام نے بحرین سے آنیوالی گاڑی میں کم سن بچے کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم گرفتار

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کسٹمز حکام نے بحرین سے آنیوالی گاڑی میں کم سن بچے کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق ملزم نے کم سن لڑکے کو کار کی پچھلی سیٹ کے نیچے چھپا رکھا تھا تاہم بحرین کے قریب واقع کنگ فہد کے پتھریلے راستے سے گلف ریاست میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پکڑ اگیا۔

متحدہ عرب امارات میں ملازم کو تنخواہ نہ دینے پر کمپنی کو 17کروڑ روپے جرمانہ ، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سعودی کسٹمز انسپکٹرزنے بتایا ہے کہ آدمی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بچہ اس کا بیٹا ہے ۔کازوے ڈائریکٹر جنرل دایفالہ ال اوطیبی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ”آدمی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا کہ وہ بچہ اس کا بیٹا ہے ، اس شخص کو گرفتار کر لیا گیاتھا اور اسے سمگلنگ چارجز میں ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا “ ۔

اسرائیل نے فلسطینی بچی کو 2ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا

مزید : عرب دنیا