بلا مار کرڈریسنگ روم کا شیشہ توڑا اور نہ ہی پی سی بی نے جرمانہ کیا: احمد شہزاد

بلا مار کرڈریسنگ روم کا شیشہ توڑا اور نہ ہی پی سی بی نے جرمانہ کیا: احمد شہزاد
بلا مار کرڈریسنگ روم کا شیشہ توڑا اور نہ ہی پی سی بی نے جرمانہ کیا: احمد شہزاد

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے بلا مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑدیا بلکہ ڈریسنگ روم میں میرا بیگ شیشے کے ساتھ رکھا ہوا تھا، میں نے بلا اپنے بیگ میں پھینکا تھا اور ہوسکتا ہے کہ میرا بیٹ لگنے کی وجہ سے شیشہ کریک ہوگیا ہو۔

ڈریسنگ روم کا شیشہ ٹوٹنے پر پی سی بی کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کی خبروں کے حوالے سے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز پر اپنا موقف دیتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اس لیے میری چھوٹی سی بات کو بھی نوٹ کرتے ہیں ۔ ہر بات اور الزام کا جواب ٹی وی پر آکر دینا ضروری نہیں ہوتا ۔ چونکہ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان ہوں اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا پیغام دینے کیلئے ٹی وی پر آکر اس بات کی صفائی بیان کرنا ضروری خیال کیا۔ انہوںنے اس بات کی صاف الفاظ میں تردید کی کہ انہوں نے جان بوجھ کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑا اور انہوں نے اس بات کو بھی رد کردیا کہ پی سی بی کی جانب سے ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل