بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 43ویں سالگرہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر منائی

بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 43ویں سالگرہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل ...
بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 43ویں سالگرہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر منائی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی 43ویں سالگرہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر منائی۔ مد ڈے نیوز ویب سائٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے اپنی سالگرہ ایم آئی جی کلب ممبئی میں ’میک آ وِش انڈیا‘تنظیم کے زیر اہتمام بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر منائی ہے ۔

پاکستان کپ ، بلا پھینکنے اور ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے پر احمد شہزادپر جرمانہ عائد

ذرائع کے مطابق ممبئی کے ایک ہوٹل میں سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کی خوشی منانے کے لئے نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سچن کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر بھی شریک تھیں۔

وکی پیڈیا کے مطابق لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 24اپریل1973کو پیدا ہوئے انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی ۔سچن نے 16سال کی عمر میں15نومبر 1989کو پاکستان کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ میچ ڈیبیو کیا تھا ۔سچن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100انٹرنیشنل سنچریاں سکور کررکھی ہیں اور ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

’ ناچ بسنتی ناچ‘ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا، عمر اکمل سمیت 5 کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات شروع

وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 30ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر بھی ہیں۔سچن ٹنڈولکر کو ان کی خدمات کے عوض بھارت کے کئی اعلی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے ۔ ٹنڈولکر 2012اور 2013میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے انہوں نے اپنا آخری اور 200واں ٹیسٹ میچ ممبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید : کھیل