پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ...
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں وندر کے مقام پر ناکہ ہاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس کو روک کر تلاشی لی جس دوران بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق بس سے 13 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 کروڑ روپے بنتی ہے، اس کو کراچی کے بعد مشرق وسطیٰ اسمگل کیا جانا تھا۔

مزید : کوئٹہ