سعودی عرب جانے والوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی، حکومت نے زبردست سہولت متعارف کروادی

سعودی عرب جانے والوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی، حکومت نے زبردست سہولت ...
سعودی عرب جانے والوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی، حکومت نے زبردست سہولت متعارف کروادی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ کے لئے جانے والے زائرین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے قیام کو بڑھا کر مزید مقامات کی زیارت کرسکیں اور سیر و تفریح سے بھی لطف اندوز ہوسکیں، مگر قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ سعودی حکومت بھی زائرین کی اس خواہش کی تکمیل کے لئے ایک عرصے سے کام کررہی تھی، اور اب یہ خوشخبری سنادی گئی ہے کہ عمرہ کے لئے آنے والے زائرین اپنے ویزہ کو سیاحتی ویزہ میں تبدیل کرسکیں گے۔

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عرب ملک نے سیاحوں پر ناقابل یقین پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، آتے ہی ایئرپورٹ پر کیا کرنا پڑے گا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کے صدر پرنس سلطان بن سلمان نے یہ اعلان اتوار کے روز پوسٹ عمرہ پروگرام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی اہم تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے تقریب کے بعد ایک پریس بیان میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عمرہ زائرین کو مملکت میں مقدس مقامات، اسلامی تاریخی مقامات، اہم سیاحتی مقامات تک بھرپور رسائی اور تفریح و شاپنگ کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ زائرین عمرہ کی تکمیل کے بعد ثقافتی، طبی، تعلیمی اور مارکیٹنگ دورہ جاری رکھ سکیں گے، جبکہ نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت بھی کرسکیں گے۔ پرنس سلطان کا مزید کہناتھا کہ اس پروگرام کے لئے کئی سال قبل کام شروع کیا گیا لیکن عمرہ ویزہ کو سیاحتی ویزہ میں تبدیل کرنے کے لئے متعدد اہم مرحلوں کو مکمل کرنا ضروری تھا۔

مزید : عرب دنیا