غیر ملکیوں کے لئے گرین کارڈ کب متعارف کروائے جائیں گے؟سعودی نائب ولی عہد نے اعلان کردیا‎

غیر ملکیوں کے لئے گرین کارڈ کب متعارف کروائے جائیں گے؟سعودی نائب ولی عہد نے ...
غیر ملکیوں کے لئے گرین کارڈ کب متعارف کروائے جائیں گے؟سعودی نائب ولی عہد نے اعلان کردیا‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاہے کہ گرین کارڈ سسٹم آئند ہ پانچ سال میں متعارف کروا دیا جائے گا ۔سعودی گزٹ کے مطابق کیبنٹ کی جانب سے ریاست میں اصلاحات لانے کیلئے منصوبہ کی منظوری ملنے کے بعد نائب ولی عہدمحمد بن سلمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین کارڈ متعارف کروانے کا مقصد تارکین وطن کو ملک میں لمبے عرصے تک قیام کرنے اور کام کرنے کی سہولت دیناہے اور اسے آئندہ پانچ سال میں متعار ف کروا دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ نائب ولی عہد کی جانب سے یہ ابتدائی اعلان کیا گیاہے جبکہ گرین کارڈز سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان بھی میں کیا جائے گا۔سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے امریکی طرز کا گرین کارڈ متعارف کروایا جارہاہے جس کے باعث غیر ملکی آزادی کے ساتھ ریاست میں کاروبار کر سکیں گے ۔

مزید :

عرب دنیا -