ہائی کورٹ :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کے عبوری حکم میں غیر معینہ مدت تک توسیع

ہائی کورٹ :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کے عبوری ...
ہائی کورٹ :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کے عبوری حکم میں غیر معینہ مدت تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی کر دی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت ہونی تھی تاہم بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں پر سماعت نہیں ہوسکی، درخواستوں پر سماعت کے لئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، گزشتہ سماعت پرایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے تحریری دلائل جبکہ درخواست گزار وکلا نے جوابی دلائل دیئے تھے۔عدالت نے اس کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے ۔

مزید :

لاہور -