ہائی کورٹ: جماعت نہم کے داخلہ کے لئے ب فارم کی پابندی کے خلاف درخواست پر سرکاری محکموں نوٹس جاری

ہائی کورٹ: جماعت نہم کے داخلہ کے لئے ب فارم کی پابندی کے خلاف درخواست پر ...
ہائی کورٹ: جماعت نہم کے داخلہ کے لئے ب فارم کی پابندی کے خلاف درخواست پر سرکاری محکموں نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے نہم کلاس میں داخلے کے لئے طلباءسے (ب )فارم کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نادرا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین لاہور بورڈ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار طالبعلم طاہر خان کے وکیل شیراز ذکاءنے بتایا کہ نہم کلاس میں داخلے کے لئے نادرا سے” ب“ فارم منسلک کرنے کی لازمی شرط بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ اس شرط کی وجہ سے طلبا کو اضافی اخراجات اور مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سے قبل تعلیمی بورڈز میں طلبا کی رجسٹریشن کے باوجود نہم کلاس کے لئے (ب) فارم مانگا جانا غیرقانونی اقدام ہے، تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں کہیں نہیں لکھا کہ نہم کلاس کے داخلے کے وقت ب فارم منسلک کیا جانا لازمی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ تعلیمی بورڈز کی طرف سے نہم جماعت کے داخلے کے لئے (ب )فارم حاصل کرنے کی شرط کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا کیا جائے، عدالت نے درخواست میں بنائے گئے فریقین سے 28اپریل تک جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور