مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 61افراد کو جرمانوں اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں سنا دی گئیں

مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 61افراد کو جرمانوں اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں ...
مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 61افراد کو جرمانوں اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں سنا دی گئیں

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل چودھری طارق جاوید نے مسقط سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 61افراد کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،61افراد کو ایف آئی اے نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں ایف آئی اے نے 61افراد کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے پیش کیا۔ملزمان کو مسقط حکومت نے ڈی پورٹ کرکے پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا تھا۔ ملزمان جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آئے ایف آئی کے عملے نے انہیں حراست میں لے لیا۔ عدالت نے ملزمان کے اقبال جرم پر محمد زاہد اور محمد طارق سمیت 61مجرموں کو 10سے 25ہزارروپے جرمانے کی سزا کے علاوہ تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا یا ہے ۔ملزمان کا کہنا تھا کہ بیوی کے زیورات فروخت کرکے باہر گئے تاکہ گھر کے حالات بہتر ہو جائیں لیکن ایجنٹوں نے کہیں کا نہ چھوڑا، سب کچھ لوٹ کر مسقط کے سمندر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ عدالت نے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے ملزمان کے بیانات کے بعد ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزمان کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : لاہور