چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بیرون ملک بیٹھے فارماسسٹوں کے نام پر چلنے والے میڈیکل سٹور بند کرنے کا حکم دے دیا

چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بیرون ملک بیٹھے فارماسسٹوں کے نام پر چلنے والے میڈیکل ...
چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بیرون ملک بیٹھے فارماسسٹوں کے نام پر چلنے والے میڈیکل سٹور بند کرنے کا حکم دے دیا

  

لاہور(نامہ نگار)فارماسسٹ کے بیرون ملک مقیم ہونے کے باوجودان کے لائسنس پر 4،4،میڈیکل سٹور چلائے جانے کے انکشاف پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ، چیف ڈرگ انسپکٹر اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کوجعلی میڈیکل سٹور بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے ایک لائسنس پر چار چار میڈیکل سٹور چلانے اورچوری کے لائسنسوں پر میڈیکل سٹور چلانے کے انکشاف پر چیف ڈرگ انسپکٹر ذکاءالرحمن کو طلب کرکے ان کی سرزنش کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام میڈیکل سٹور انسپکٹروں کی نگرانی میں چلتے ہیں ،اگر ڈرگ انسپکٹر رعایت دینے کی بجائے سختی کریں اور سال میں دو بار لائسنس چیک کریں تو ممکن نہیں کہ میڈیکل سٹور چل سکیں۔ عدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو بتایا کہ ان کی عدالت میں 8کیس ایسے ہیں جن میں ایک شخص کے چار چار لائسنسوں پر میڈیکل سٹور چلائے جا رہے ہیں۔ فارماسسٹ امریکہ اور لندن میں بیٹھے ہیں جبکہ میڈیکل سٹور ان کے لائسنس پر چل رہے ہیں۔ عدالت نے 5میڈیکل سٹور اے پی فارمیسی گارڈن ٹاو ¿ن، ہیلتھ فارمیسی ڈی ایچ اے، پرائم فارمیسی سبزہ زار، الکریم میڈیکل سٹورجوہر ٹاون اور القمر فارمیسی لبرٹی چوک کے لائسنس منسوخ کردیئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : لاہور